بھارتی نیوی کے اہلکار’ وکاش یادیو ‘ نے سرکاری پستول سے خودکشی کر لی

03:12 PM, 2 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارتی نیوی کے 21سالہ اہلکار’ وکاش یادیو ‘ نے خودکشی کر لی ۔”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق’’ وکاش یادیو ‘‘نامی بھارتی نیوی کے اہلکار نے اپنی سرکاری پستول کن پٹی پر تان کر اس وقت خودکشی کر لی جب وہ بیڑے پر سوار تھا ۔وکاش یادیو مشرقی نیول کمانڈ میں سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھا ۔

بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکاش یادیو کا تعلق ریاست مدھیا پردیش سے ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے خود کو گولی ماری تاہم واقعے کے تحقیقات جاری ہیں ۔گولی کی آواز سننے والے دیگر اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر یادیو کو ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔اس سے قبل بھی ایک نیوی اہلکار نے اپنے افسران کے نارواں سلوک سے تنگ آکر کیرالہ میں بحریہ کی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی تھی ۔

مزیدخبریں