پاناما کیس ، قطری شہزادے نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا

02:35 PM, 2 Jun, 2017

اسلام آباد: روزنامہ نئی بات اسلام آباد میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم الثانی آج یا کل اپنے خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے ہوٹل میں دو دن قیام کرینگے جبکہ جے آئی ٹی میں ان کے ہمراہ ان کا وکیل اور ترجمان بھی ہو گا۔

شیخ حماد بن جاسم الثانی کا سٹاف پہلے ہی لاہور پہنچ چکا ہے۔ قطری شہزادے کو پاکستان آمد پر وی آئی پی پروٹوکول دیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے قریبی رفقاء کو بھی آگاہ کر دیا کہ اگر جے آئی ٹی انہیں بلاتی ہے تو وہ اپنا مختصر موقف ضرور پیش کریں گے کہ ان معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعظم نے بیٹے کی جانب سے قرض بھجوائی گئی رقم کے کاغذات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم فیملی کی جانب سے جے آئی ٹی کو بھی مطلع کر دیا جائے گا کہ بلائے جانے پر وزیر اعظم قطری شہزادہ اور مریم نواز میسر ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں