خیبر پختونخوا حکومت کی مہنگائی کے دور میں این ٹی ایس ٹیچرز کے ساتھ زیادتیاں

02:29 PM, 2 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مہنگائی کے دور میں این ٹی ایس ٹیچرز کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے کم سے کم  تنخواہ 14511روپے مقرر کررکھی ہے۔جس سےان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ کے پی کے کے اساتذہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور وزیر تعلیم سے این ٹی ایس ٹیچرز کی تنخواہوں میں بجٹ کے دوران بڑے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی این ٹی ایس ٹیچرز کی صرف ماہانہ14511روپے کی تنخواہ مقرر کر رکھی ہے جو کہ مہنگائی کے دور میں انتہائی کم ہے ٹیچرز کے گھروں میں کم تنخواہ کی وجہ سے فاقے پڑ رہے ہیں جبکہ ان اساتذہ کی کارکردگی انتہائی احسن ہے۔ جسکی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء اپنے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو چھوڑکر داخل ہو رہے ہیں۔

اس کارکردگی کے حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت آگاہ ہے این ٹی ایس اساتذہ نے خیبر پختونخواہ حکومت اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صوبائی بجٹ میں این ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انکا گزر بسر ہوسکے۔

مزیدخبریں