نواز شریف ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے، مریم نواز

02:25 PM, 2 Jun, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ کسی نے کہا تھا احتساب اس سے شروع کریں لیکن احتساب کیلئے پیش ہونے کیلئے نواز شریف جیسا دل چاہیئے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن حسن اور حسین جمہوریت کے لیے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔

یاد رہے حسین نواز کے بعد حسن نواز وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے بھی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ حسن نواز کی یہ پہلی پیشی ہے وہ اپنے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی لائے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کو بھی کل دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں