خواجہ آصف آج پھر قومی اسمبلی میں" رنگ باز" کی اصطلاح لے آئے

02:06 PM, 2 Jun, 2017

اسلام آباد: کبھی ٹریکٹر ٹرالی جیسے القابات تو کبھی کوئی شرم ہوتی کوئی حیا ہوتی ہے کے طعنے۔ خواجہ آصف آج پھر الفاظ کے چناؤ میں غیر محتاط نظر آئے۔ قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کی دھواں دار تقریر کے جواب میں کہہ ڈالا کہ محترم قائد حزب اختلاف یہ رنگ بازی نہیں چلے گی۔

اسپیکر نے فوراً مداخلت کی اور الفاظ حذف کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ وزیر پانی و بجلی بھی دھن کے پکے نکلے خورشید شاہ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ انہیں رنگ باز ہی کہیں گے۔ یہ تجویز بھی دی کہ لفظ غیر پارلیمانی ہے تو اس پر ووٹنگ کرا لی جائے۔

ایاز صادق نے معاملہ نمٹاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈکشنری سے "رنگ باز" کے معنی دیکھ کر ہی کچھ بتاسکیں گے۔

یاد رہے گزشتہ سال جون کے ہی مہینے میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کا لقب دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں