چارسدہ کو بڑی تباہی سےبچالیا گیا، تحریک طالبا ن کے2دہشت گرد گرفتار

01:03 PM, 2 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبا ن شیخ خالد گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے چارسدہ کچہری، ہسپتال اور پولیس کو ٹارگٹ بنانا تھا۔
چارسدہ پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، میزائل سمیت اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔دہشت گردوں نے کچہری ، اسپتال اور پولیس کو نشانہ بنانا تھا، دہشت گردوں کی نشاندہی پر  2 خودکش جیکٹ، 9 میزائل ،ایک راکٹ لانچر ، 2 راکٹ لانچر گولے ، 2مارٹر گولے ، 100 ہینڈ گرنیڈ، 30 کلو بارودی مواد، 12 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 14 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 6 ٹائمر، 4 ریموٹ،12 ریسیور،20 گز سیفٹی فیوز، 21 بیٹری ، 5 بڑے بیٹری سلز اور 2 موبائل فونز برآمد کر لی۔ 

مزیدخبریں