سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی بازیابی کے لئے سیکرٹری ایٹ ملازمین سراپا احتجاج

12:56 PM, 2 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی بازیابی کے لئے سیکرٹری ایٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مغوی سیکرٹری کو فوری ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی بھی شدیف الفاظ میں مذمت کی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کی بازیابی کے لئے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکر ٹری ایٹ میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی، ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور پلے کا ر ڈ تھام کرمظا ہر ین نعرے بازی کرتے رہے ۔ریلی کے شرکا ءنے سول سیکر ٹریٹ میں چیف سیکر ٹری کے آ فس کے سامنے مظا ہر ہ کیا ۔مظا ہرے کے شرکا سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین کا کہنا تھا کہ عبدا للہ جان کے اغوا کو 2ماہ سے زائد کا عر صہ گز ر چکا ہے مگر تا حا ل ان کی با ز یا بی عمل میں نہ لا ی گئی ۔ انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشا نہ بنا نے ہو ئے مغوی کی جلد باز یا بی کا مطا لبہ کیا۔
مظا ہرین نے وہ لیٹر بھی دیکھا جو حکومت کی جانب سے سیکرٹری ہا ئر ایجو کیشن کو لکھا گیا ہے۔ لیٹر میں عبدا للہ جان کو فوری طو ر پر محکمہ ایس این جی اے ڈی رپو رٹ کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔ مظا ہر ین نے حکومتی رویہ پر شدید غم و غصے کا اظہا رکر تے ہو ئے لیٹر کی کا پی پھا ڑ دی کیا ۔مظا ہر ین نے کہا کہ اگر عبد اللہ جان کو 1 ہفتے کے اندر اند ر باز یاب نہ کیا گیا تو وہ سیکرٹری ا یٹ کی تا لہ بندی کر دیں گے ۔

مزیدخبریں