پنجاب حکومت بھی آج اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی

12:14 PM, 2 Jun, 2017

لاہور: مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ کے لئے انیس کھرب روپے کا بجٹ پیش کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث بخش بجٹ پیش کریں گی۔ نیو نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے ساڑھے 600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

محکمہ پولیس کے لئے 100 ارب، تعلیمی شعبہ کے لئے 140 ارب اور محکمہ صحت کے لئے 132 ارب رکھے گئے ہیں۔ کسان پیکج کی مد میں پچاس ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ 4 ارب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے مختص کئے جائیں گے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مسلسل دسواں بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز ہے تاہم پہلے سے عائد ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے پنجاب اسمبلی کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں