پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے:روسی صدر پیوٹن

10:00 AM, 2 Jun, 2017

نئی دہلی: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھارہاہے یانہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے ،روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے ۔

بھارتی خبرایجنسی کو دوران انٹرویو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر ٹکا سا جواب دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کرتے ہیں ، دہشتگردی جہاں سے بھی ہوناقابل قبول ہے ، ہمارے پاکستان سے بہت مضبوط فوجی تعلقات نہیں تو  کیا بھارت کے امریکاسے ہیں؟ روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے۔ بھارتی ایجنسی نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کوہوادے رہاہے؟ جس پر روسی صدر نے جواب دیا پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھارہاہے یانہیں؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں