کراچی : کراچی کے شہریوں نے آج سےتین دن تک پھل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت، کمشنر کراچی،سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی اس مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پھل نہ خریدنے کی یہ مہم ابتدائی طور پر 2 سے 4 جون تک جاری رہے گی۔اہم بات یہ ہے کہ اس مہم کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
مہم کا مقصد پھلوں کی قیمتوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ کمشنر کراچی کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے۔
سماجی تنظیموں کا بھی یہی کہنا ہے کہ بازاروں میں جو چیز بھی مہنگے داموں فروخت ہو، اُس کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔
عوام کی آج سے تین روز تک پھل نہ خریدنے کی مہم میں پیپلز پارٹی بھی ساتھ ہے۔ وزیر اطلاعات ناصر شاہ کہتے ہیں تین دن تک پھل نہیں خریدیں گے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے ۔
لاہور میں بھی شہری پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پرپریشان ہیں،ان کاکہناہےکہ وہ بھی پھل کی3روزہ بائیکاٹ مہم میں بھرپورحصہ لیں گے۔شہری کہتےہیں کہ کھجور سے روزہ کھول کر گھر میں پکا کھانا کھالیں گے، لیکن 3 دن تک پھل نہیں خریدیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں