حکومت نے نہال ہاشمی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

08:37 AM, 2 Jun, 2017

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین اور قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔

نہال ہاشمی کا بیان ان کی انفرادی سوچ کا عکاس ہے، وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ہی دن میں نہال ہاشمی کی نہ صرف پارٹی رکنیت معطل کی بلکہ ان کو سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کے احکامات جاری کیے۔سیاسی جماعتوں کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،کسی بھی حکومت کے بارے کسی آئینی ادارے کی طرف سے اس طرح کے ریمارکس کا آنا انتہائی افسوسناک ہے۔

حکومتی ترجمان کے بیان میں ایک معزز جج کے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، نہال ہاشمی کا بیان انکا ذاتی ہے، جس کا (ن) لیگ اور حکومت سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان کی سیاست شروع دن ہی سے اسی بنیاد پر ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاؤ اور جب اپنے سے سوال ہو تو معزز اداروں کو گالی دو اور ان کا جواب تک نہ دو، وزیراعظم نے پچھلے 15مہینے پاکستانی قانون کی بالادستی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

مزیدخبریں