پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: بانی پی ٹی آئی
سورس: file

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی   عمران خان کاکہنا ہےکہ  پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔  سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ  عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں اور پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ تشدد سہنے والے اور فائلیں دیکھ کر بھاگنے والے پارٹی رہنماؤں کے بارے میں الگ فیصلے ہوں گے۔پی ٹی آئی میں اب گروپنگ واضح ہوچکی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے دونوں گروہوں کو چار تاریخ کو بلایا ہے۔ ان سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات سے متعلق قرارداد میں اہم سوالات اٹھائے ہیں اور کانگریس نے پوری تحقیقات کے بعد متفقہ طور پر قرار داد منظور کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قرارداد میں وہی سوالات اٹھائے گئے جن کا ذکر پلڈاٹ، فافن اور پٹن نے اٹھائے۔

مصنف کے بارے میں