اسلام آباد:سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رئوف حسن کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایسا تاثر نہیں کہ چھوڑ کر جانے والوں کو واپس لایاجائے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رئوف حسن نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایسا تاثر نہیں کہ چھوڑ کر جانے والوں کو واپس لایاجائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جلسے کے لیے اب تک ہمیں این او سی نہیں ملی،بانی پی ٹی آئی نے چھوڑ کر جانے والوں کو کسی مرحلے پر واپس لینے کا نہیں کہا ۔بانی پی ٹی آئی نے چھوڑ کر جانے والوں کو کسی مرحلے پر واپس لینے کا نہیں کہا ،پی ٹی آئی نے کوئی لابنگ فرم نہیں ہائر کی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کو جو پیسے دیتے ہیں ان کے خاندانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔پی ٹی آئی کے پاس تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں مشکل سے مینج کرتے ہیں۔مینڈیٹ چوری کرنے والی پارٹیوں کے سوا تمام جماعتوں سے بات کریں گے ۔
ا ن کاکہنا تھا کہ محمود اچکزئی اتحاد کی قیادت کررہے ہیں۔کچھ دن میں میٹنگ ہوگی، ہمارے اور مولانا فضل الرحمان کے خدشات دو ر کرنے پر بات ہوگی۔ پی ٹی آئی میں ایسا تاثر نہیں کہ چھوڑ کر جا نے والوں کو واپس لایاجائے ۔نفرت کی دیواریں کھڑی کردی جائیں تو پھر انصاف کی امید نہیں رہتی۔ہمیں اگر توقع ہے تو سپریم کورٹ سے ہی ہے، وہیں سے انصاف ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی 15 دن میں رہا ہوسکتے ہیں لیکن کیا یہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے یہ اہم سوال ہے۔مجھے ابھی ایسی سپیس نظر نہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو باہر آنے دیں گے ۔