تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے ،سمجھوتوں پر دستخط سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی:وزیر اعظم شہبا زشریف

08:03 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

دوشنبے:وزیر اعظم شہباز شریف  کاکہنا ہےکہ  تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے ۔دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ   تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ  دونوں  ممالک میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے  دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ 


انہوں نے مزید کہاکہ کراچی پورٹ سے براہ راست افغانستان  تاجکستان  کے لیے اشیا کی نقل وحمل ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  چاہتے ہیں پاکستان تاجکستان  کے درمیان  ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو ۔  چین  ، تاجکستان اور افغانستان  کے درمیان تجارتی راہداری  کا حصہ بننے کا خواہاں ہے۔ پاکستان تاجکستان نے سرکاری پاسپورٹ کو ویزا سے مستثنی کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہاکہ  پاکستان اور تاجکستان دونوں دہشت گردی سے متاثر ہیں۔

تاجکستان میں ہر طرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک گھر سے دوسرے گھر میں آئے ہیں۔ تاجکستان کےساتھ سمجھوتوں پر دستخط سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کریں گے، تاجکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ   پاک ۔ تاجک تجارتی حجم ہمارے قریبی تعلقات کا آئینہ دار نہیں، تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ہمیں سالانہ بنیادوں پر اہداف کا تعین کرنا ہوگا، تاجکستان کے لیے کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان اشیا کی نقل و حمل ہورہی ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو۔

مزیدخبریں