بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

06:42 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اتر پردیش:بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق    بھگدڑ مچنے کا واقعہ  ضلع  ہتھراس کے دیہی  علاقے میں پیش  آیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 50 سے زائد خواتین شامل ہیں۔ حکام کے مطابق  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

؎اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں