چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام منظور

05:59 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام منظور کیاگیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےلیے جسٹس شفیع صدیقی کے نام کی منظوری دی۔ 

چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کےلیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوا لیکن   جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےلیے جسٹس شفیع صدیقی کے نام کی منظوری دی۔ 

مزیدخبریں