" سلمان خان پر قاتلانہ حملے کے لیے 25 لاکھ کی سپاری لی"،گرفتار ملزمان کا انکشاف 

04:53 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :  بالی وڈ کے اداکار سلمان خان  پر قاتلانے حملے  کے لیے  گرفتارملزمان  نے  25  لاکھ کی سپاری لینے کا انکشاف کیا ہے۔سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشافات کیے گئے ہیں بالی وڈ اداکار کے قتل کے لیے ملزمان کو 25 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق گینگ اداکار کو ترکش اسلحہ زیگانا پسٹل سے قتل کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ جو کہ 2022 میں معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے چارج شیٹ تیار کی گئی تھی، جس میں پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ گینگ وار لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی جانب سے سلمان خان پر حملے کے لیے جدید ہتھیاروں کی تیاری کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق 14 اپریل کو سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر متعدد فائر کیے گئے تھے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں