فٹنس کا مشن: کرکٹ میں یویو ٹیسٹ کی واپسی ، فیل ہونے والا  اب کھیل نہیں پائے گا 

04:18 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی کرکٹرز کی فٹنس کے لیے اب یویو ٹیسٹ کی واپسی ہورہی ہے۔  ٹیسٹ میں فیل ہونے والا اب کھیل نہیں پائےگا۔  کرکٹروں کی  پرفارمنس اورفٹس پر بہت سے سوالات اٹھ رہے تھے  اسی وجہ سے یو یو ٹیسٹ کی واپسی ہورہی ہے اور کرکٹروں کو موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس بہتر کریں۔

کئی سال سے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ نہیں ہورہے تھے، اب ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے پلان منظور کرالیا ہے۔ اس  کے لیے  پی سی بی کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے تاکہ  حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ 

پلان کے مطابق 2 مرحلوں میں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، پہلے ڈسٹرکٹ اور پھر ریجنل سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشن فٹنس کی منظوری دے دی ہے اور فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والا قومی ٹیم کے ساتھ ریجنل ٹیموں سے بھی ڈراپ کردیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز، انٹرنیشنل کرکٹرز اور قومی کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوں گے۔

مزیدخبریں