بائیکس  فراہمی سکیم،سٹوڈنٹس سے بذریعہ ای میل ، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کال رابطہ کیا جا رہا ہے

بائیکس  فراہمی سکیم،سٹوڈنٹس سے بذریعہ ای میل ، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کال رابطہ کیا جا رہا ہے

لاہور:سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس  فراہمی سکیم کے اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو بریفنگ دی گئی کہ سٹوڈنٹس سے بذریعہ ای میل ، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کال رابطہ کیا جا رہا ہے۔ 

سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس  فراہمی سکیم کے معاملے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 10 واں اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ 

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی  نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر  بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹوڈنٹس سے بذریعہ ای میل ، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کال رابطہ کیا جا رہا ہے۔بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس  بائیکس سکیم کیلئے بنیادی شرائط پوری کر رہے ہیں۔ 


صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بائیکس فراہمی کو جلد ممکن بنانے کیلئے تمام پراسیس چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسٹوڈنٹس کو بائیکس کا تحفہ 10 جولائی کو دے رہے ہیں۔  بائیکس فراہمی سکیم کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی کامیابی ہے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ  کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی  ہدایات کے مطابق خواتین کو بائیکس فراہمی سکیم میں خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق الیکٹرک بائیکس میں اپلائی کرنے والی تمام خواتین کیلیے  بائیکس فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔اگلے مرحلے میں انشاء اللہ بائیکس سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ورکنگ وومن کو بھی بائیکس فراہمی سکیم میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں