آئی سی سی نےورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا

 آئی سی سی نےورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں نے 2026 کے ورلڈ کپ میں برائے راست جگہ بنائی، کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں افغانستان،بنگلہ دیش،آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز،بھارت،جنوبی افریقہ،امریکہ،انگلینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی نے 30 جون تک کی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفیکیشن کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے  پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آئیرلینڈ نے انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیموں شرکت کریں گیں جبکہ سری لنکا اور بھارت بطور میزبان ٹی ٹونٹی ورلڈ میں شرکت کریں گیں۔بیس ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا جائے گا،ورلڈ کپ میں 55 میچ کھیلے جائیں گے۔ ریجنل کوالیفائی راؤنڈ میں سے 8 ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 میں ٹاپ پوزیشن کی بنیاد پررسائی حاصل کریں گیں۔

مصنف کے بارے میں