گول گپے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

گول گپے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

نئی دہلی: گول گپے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ بھارت میں گول گپوں کے 22 فیصد سیمپلز انسانی صحت کیلئے مضر قرار دے دیے گئے۔

جنوبی ایشیا کے مشہور سٹریٹ فوڈ  گول گپوں میں مصنوعی رنگوں کے استعمال کا انکشاف ہوا جو کہ کینسر جیسے موزی بیماری کا موجب بن سکتا ہے۔ ریاست کرناٹک میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے  گول گپے فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بڑھا دیا۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں گول گپوں میں استعمال ہونے والے کھٹے پانی اور چٹنیوں کا سیمپل لیا گیا جن کے 49 میں سے 19 نمونوں میں مصنوعی رنگوں کاور سرطان پیدا کرنے والے کیمیکل پائے گئے۔ کرناٹک بھر میں گول گپوں میں مصنوعی رنگوں اور مرچی پاؤڈر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ یہ اقدام محکمہ صحت کی ہدایت پر کیا گیا۔ جس میں کباب، گول گپوں سمیت کسی بھی کھانی پینے والی چیز میں کسی بھی قسم کے مصنوعی رنگ کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں