اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظور

01:20 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔حلقہ این اے 47 اور 48 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبیونل نے طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں