190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

03:00 PM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:190  ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔ریفرنس میں نیب کے 30گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا24 گواہان پر  جرح مکمل کرچکے ہیں ۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی  سماعت اڈیالہ جیل میں شروع کر دی جس میں آج مزید گواہان کے بیانات پر جرح کا عمل مکمل کیا گیا ۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کی ٹیم پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوے۔ 

 نیب کے 30 گواہان کے بیانات ابتک قلمبند ہوچکے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء 24 گواہان پر ابتک جرح مکمل کرچکے ہیں ۔عدالت آج نے آجمزید گواہان کے بیانات پر جرح کا عمل مکمل کیا ۔

مزیدخبریں