بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کے نفاذ کی تفصیلات سامنے آگئیں

11:16 AM, 2 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کا نفاذ کر دیا گیا۔

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کے نفاذ کی تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے، 301 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ لیے جائیں گے، فکسڈ چارج میں اضافے کا مقصد ڈسکوز کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

 ذرائع کے مطابق 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لیے جائیں گےجبکہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا اور 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج 1000روپیہ وصول کیا جائے گا۔

مزیدخبریں