واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، زیر التواء کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کر سکتے ۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے، یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔