او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ، قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ 

06:57 PM, 2 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے بار بار ہونے والے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی سرکاری ٹی وی  کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں سویڈن کے سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کرکے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہا پسندوں کو قرآن پاک کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پر متحدہ عرب امارات کے شدید احتجاج اور سویڈش حکومت کی مذمت کی تھی۔

مزیدخبریں