آنے والا وقت ہمارا ہے، اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کردیں گے: نواز شریف 

06:23 PM, 2 Jul, 2023

دبئی (سعدیہ عباسی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آنے والا وقت ہمارا ہے۔اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کردیں گے۔ 

دبئی میں قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ن لیگ گلف اور یواے ای کی قیادت  نے ملاقات کی۔  لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کی خیریت بھی دریافت کی ۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت جلد قابو پالےگی۔آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان سے مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔مشکلات کا مقابلہ کرنے پر کارکنان کے جذبے اورہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

مزیدخبریں