بیرون ملک پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں ، امداد نہیں تجارت خارجہ پالیسی کا بنیادی فلسفہ ہے: بلاول 

04:51 PM, 2 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بیرون  ملک پاکستانی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔ پوری دنیاسےامدادنہیں تجارت بحال کریں  گے۔جاپان سےتجارتی تعلقات  کافروغ  خارجہ پالیسی کابنیادی جزوہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے کہا کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے۔میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔

  

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی فلسفہ رہا ہے کہ ہميں امداد نہیں تجارت چاہیے اور میرے اس دورۂ جاپان کا مقصد بھی یہی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔

مزیدخبریں