چودھری شجاعت کی چودھری پرویز الہٰی سے جیل میں دوسری ملاقات 

02:56 PM, 2 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت  نے کیمپ جیل لاہورمیں  سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی سے ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چودھری شجاعت کے ہمراہ چودھری سالک،چودھری وجاہت  حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ چودھری شجاعت حسین نے پرویزالہٰی کا حال احوال  دریافت کیا۔

ملاقات میں سیاسی صوتحال  کے بارے میں  بھی گفتگو کی گئی ۔، چودھری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویزالہٰی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کی بھی کیمپ جیل آمد ہوئی ۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے پرویزالہٰی کا طبی معائنہ بھی کیا۔

مزیدخبریں