کوئٹہ : ملک دشمنوں کی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے ساتھیوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔