اصل طاقت نیوٹرلز کے پاس ہے، اللہ ان سے پوچھے گا ہماری حکومت کیوں ختم کی؟ عمران خان

09:20 PM, 2 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں میں رینجرز کے خلاف غصہ تھا اس لیے واپس چلا گیا۔ امپورٹڈ حکومت والے چاہتے ہیں کہ عمران خان کی فوج اور عدلیہ سے لڑائی ہو جائے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیری بلاسم سن لو، آصف زرداری بیماری سن لو، فضل الرحمن ڈیزل سن لو ہم فوج سے نہیں لڑیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف واپس آنے کے لیے این آر او کا انتظار کر رہا ہے۔ زرداری ، شریفوں کا پیسا ملک سے باہر ہے۔ ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ملک نیچے جائے۔ نوازشریف کے بیٹے لندن میں ہیں ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔ زرداری اپنے دور میں 50 بار دبئی نجی دوروں پر گیا۔ 

عمران خان کا کہنا ہے کہ اصل طاقت "نیوٹرلز" کے پاس ہے اور اللہ نیوٹرل سے پوچھے گا کہ آپ نے 'ڈاکوؤں' کو کیوں مسلط کیا اور ہماری حکومت کیوں ختم کی؟۔ عدالت کو بھی ان کے حکومت میں آنے پر سوموٹو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ 

مزیدخبریں