عمران خان کی خاطر اپنے اہم "دوستوں" کو چھوڑ دیا: شیخ رشید 

08:40 PM, 2 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی خاطر اس عمر میں اپنے اہم "دوستوں" کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ لوگ ملک نہیں چلا سکتے ۔ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔ 

پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے شیخ رشید نے کہا کہ ایک نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا۔ دوسرے نے وزیر خارجہ۔ لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے۔ امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں جولائی بڑا اہم مہینہ ہے۔ یہ لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ 17جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ، 45 فیصد گیس مہنگی ہو ئی۔ مولانافضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگوانا چاہتے ہیں۔ آج عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔عمران خان کی قیادت میں انقلاب آ گیا ہے۔ 

مزیدخبریں