ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی :  چیف الیکشن کمشنر 

ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی :  چیف الیکشن کمشنر 
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے بذریعہ چیف سیکرٹری اہم پیغام صوبائی حکومت پر واضح کر دیا۔ کہتے ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔  پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اورسیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں  اہم اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا۔ پولنگ مٹیریل، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں  الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی  جا سکتی ہے۔  آپ کا رول اہم ہے۔ آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ بغیر سیاسی دباؤ کے کام کریں۔ ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں اگر آپ کا کوئی افسر / اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔

چیف الیکشن کمشنرکا ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن پرعوام کا اعتماد بڑھے گا  تو جمہوریت وریاست مضبوط ہوں گے۔لاہورکے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں ۔ چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

مصنف کے بارے میں