جن ججز نے میرے خلاف فیصلہ دیا انہیں سپریم کورٹ کا جج بنادیا گیا: شوکت صدیقی 

06:30 PM, 2 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے  برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ میری نااہلی سے متعلق ہائیکورٹ کے تین جج صاحبان نے فیصلہ کیا ۔میری اپیل آج تک اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہےجن ججز نے میرے خلاف فیصلہ دیا انکو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس جرنیل کے خلاف میں نے بات کی اس کو ترقی دیدی گئی ۔ مجھے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو کچھ ہورہا ہے  وہ اس فرد واحد کی وجہ ہے جب ایک شخص کو ناگزیر سمجھ کر مدت ملازمت میں توسیع دی جائے گی تو وہ آئین سے روگردانی کریگا جب سنیارٹی کو پس پشت ڈال کر پسند نا پسند پر مدت ملازمت میں توسیع ہوگی تو ایسا ہوگا۔ 

شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،سویلین اداروں پر کیسسز سے تاریخ بھری پڑی ہے گزشتہ دنوں کچھ فیصلے ہوئے جب کہا گیا کہ عدلیہ آزاد ہے ۔عدلیہ آزاد تب ہوگی جب پنڈی والے کہیں اور سپریم کورٹ نہ مانے۔اب بھی براہ راست یا بلواسطہ عدلیہ میں مداخلت کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں