سٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کرادیا 

04:51 PM, 2 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن : بھارت کے خلاف انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ ہسٹری کا سب سے مہنگا اوور کرادیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق سٹیورٹ براڈ نے اپنے 8 گیندوں کے اوور میں 35 رنز دیے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ 

براڈ کے اوور میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جبکہ جسپرٹ بمرا نے 29 رنز حاصل کیے۔ بمرا نے پہلی گیند پر چوکا مارا۔ دوسری پر وائیڈ کے 5 رنز بنیں تیسری گینڈ نو بال تھی جس پر بمرا نے 6 مارا اور اس طرح 7 رنز بنے۔ چوتھی گیند پر چوکا ، پانچویں پر چوکا اور چھٹی پر بھی چوکا مارا ۔ 

ساتویں گیند پر بمرا نے چھکا مارا جبکہ آٹھویں گیند پر ایک رنز بنایا۔ 

مزیدخبریں