واشنگٹن : خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے چاند کی سطح سے ایک راکٹ ٹکرانے کا انکشاف کیا ہے ۔ ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند سے راکٹ ٹکرانے کا معمہ ابھی حل نہیں ہوسکا ۔ تاہم چاند کی سطح پر دو طرفہ شگاف کے نشانات واضح ہیں ۔
ناسا حکام کے مطابق نامعلوم مقام سے چلائے گئے راکٹ سے مشرقی حصے میں 19 گز اور مغربی حصے میں 17 گز شگاف پڑگیا ہے ۔
ناسا ذرائع کا کہنا ہے کہ سال رواں میں 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے جانے والے راکٹ کی ڈائریکشن کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک کسی بھی ملک نے اس راکٹ کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لی ۔