عید الاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عید الاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور، پاکستان ریلوے نے اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق   عید الاضحیٰ کے موقع پر پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

 دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، وہ ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، جو لاہور سے براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی ۔ 

مصنف کے بارے میں