لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ، ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر آصف زرداری نے چودھری شجاعت کی صحت دریافت کی ۔
خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی سابق صدر سے تعزیت کی ۔
آصف زرداری سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف ، بزنس مین ملک ریاض ، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی ۔
صدر زرداری سے اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی اپٹما کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت اور مرحومہ کے کیے دعا کی ۔