عمران خان نے پاکستان نہیں بلکہ فرح گوگی کی تقدیر بدلی: رانا ثنا

01:35 PM, 2 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان نے پاکستان کی نہیں بلکہ فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی۔ عمران خان تکبر کا شکار ہے کہتا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ 

پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم ہمیشہ انکے مقروض رہے گے۔۔شہدا کے اہل خانہ کو اسلام پیش کرتا ہوں آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔  یہ شہدا کی جان کے صدقے میں ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ شہدا زندہ ہیں، انکو مردہ نہیں کہو۔ آپ لوگوں کا قرض تھا ہم پر اور قوم شہدا کی ہمیشہ مقروض رہےگی اس تقریب کا مقصد آپکو چیک دینا نہیں بلکہ شہدا کی یاد تازہ کرنا تھا۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ رقم گزشتہ پانچ سال سے التوا کا شکار تھی میں شرمندہ ہوں کہ شہدا کا قرض ادا کرنے میں تاخیر ہوئی، ایک ارب بائیس کڑور روپے شہدا کے اہل خانہ میں تقسیم کیے گئے ۔ حکومت کے کمزور معاشی حالات ہونے کے باوجود ترجیحی بنیادوں پر رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 

وزیر اعظم کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے فوراً یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا ۔آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ مہنگائی پر قابو پا سکیں نہ چاہتے ہوئے بھی پیڑرول مہنگا کرنا پڑا۔ ہم نے الیکشن کی جانب جانا چاہا مگر پاکستان کے معاشی حالات نے اجازت نہیں دی آئی ایم ایف کے ساتھ کمزور معاہدہ کیا گیا۔ میں اس تقریب کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتا مگر قوم کو آگاہ رکھنا بھی ضروری ہے۔تمام جماعتیں پاکستان کی بقا کے لیے ایک ہوئے سوائے ایک شرارتی جماعت کے۔ایک جماعت تکبر کا شکار ہے جو ہر وقت لڑائی کے موڈ میں رہتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی نہیں بلکہ فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی ،یہ رقم کا ادا کی گئی یہ رقم گزشتہ پانچ سالوں سے التواع کا شکار تھی ۔میں شرمندہ ہوں کہ شہدا کا قرض ادا کرنے میں تاخیر ہوئی۔ایک ارب بائیس کڑور روپے شہدا کے اہل خانہ میں تقسیم کیے گئے ۔حکومت کے کمزور معاشی حالات ہونے کے باوجود ترجیحی بنیادوں پر رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے فورا یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا آئ ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے ۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ مہنگائی پر قابو پا سکیں نہ چاہتے ہوئے بھی پیڑرول مہنگا کرنا پڑا۔ ہم نے الیکشن کی جانب جانا چاہا مگر پاکستان کے معاشی حالات نے اجازت نہیں دی آئ ایم ایف کے ساتھ کمزور معاہدہ کیا گیا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو بتائیں کہ آپکو اقتدار ملا ملک و قوم کے لیے کیا کیا ؟پاکستان کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے قوم اب دھوکے میں نہیں آئے گی اور مستقبل میں بہتر فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں