راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ ایران ، ایرانی صدر اور عسکری قیات سے اہم ملاقاتیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع ، چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایرانی نیوی اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ جس میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور فوجی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
اس کے علاوہ ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحد بنانے پر زور دیا گیا ۔ ایرانی عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو سراہا ۔