کراچی: پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی پہنچادیا گیا جہاں دعا کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس دعا زہرا کو لے کر سروسز اسپتال پہنچ گئی ہے جہاں ڈاکٹرز کا چھ رکنی بورڈ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد دعا زہرا کی عمر کا تعین کرے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخؤاست پر فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔