پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، مزید 4 مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، مزید 4 مریض چل بسے

لاہور: پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں 18 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 818 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ۔

این آئی ایچ نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کا شکار 126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیس کی شرح سب سے زیادہ کراچی میں 17.06 فیصد رہی ۔ دوسرے نمبر پر نوشہرہ 6.45 فیصد ہے ، جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.58 فیصد رہی ۔ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد جبکہ میر پور میں 3.23 فیصد ہے ۔ کوئٹہ میں 2.90 فیصد ہے جبکہ پشاور میں 2.47 فیصد ہے ۔

مصنف کے بارے میں