برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا 

uk girl darama drop scene

لاہور:برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،متاثرہ لڑکی امان ریکارڈ یافتہ نکلی،امان نے ایف آئی آر میں نام ، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر تک کا غلط اندراج کرایا ۔

 وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے ،متاثرہ لڑکی امان ریکارڈ یافتہ نکلی،امان نے ایف آئی آر میں نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر تک غلط درج کرائے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق امان درجنوں مقدمات میں نامزد اور کئی مقدمات میں مدعی بن چکی ہے ،امان نامزد مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل بھی جاچکی ہے۔

پولیس ریکارڈ میں لڑکی کا نام ولیحہ امان درج ہے،ز یادتی کے حالیہ مقدمہ میں لڑ کی نے ملزم سے نکاح پر رضامندی ظاہر کردی،امان برطانیہ پلٹ نہیں بلکہ ملتان کی رہنے والی ہے،امان کے خلاف نوسربازی،چیک بائونس اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،اَج اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔