ویکسی نیشن نہ کروانے ملازمین کیلئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا گیا 

09:02 PM, 2 Jul, 2021

لاہور: کمشنر لاہور محمد عثمان نے لاہور ڈویژن کے تمام محکموں کو تین روز میں ویکسینیشن کی دیڈ لائن دے دی ، کمشنر لاہور کی جانب سے ڈی سیز کو  ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مراسلہ جاری دیا۔


کمشنر لاہور آفس کے مطابق تمام محکمہ آفسز میں خود انتظام کریں ،اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ملازمین نے ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے ، حکمنامے کا اطلاق کمشنر لاہور ڈویژن آفس، اضلاع و الائیڈ محکموں پر ہوگا۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر فوکل پرسنز نامزد کر دیے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز  ویکسی نیشن کے عمل کو  یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کریں، انہوں نے کہا کہ تمام فوکل پرسنز تین روز میں رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

حکمنامے کے مطابق  سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرنے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، تمام شہریوں سے اپیل ہے جنہوں نے ویکسینیشن اب تک نہیں کروائی وہ ہر صورت کروائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسینیشن اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے سے ہی کرونا کی چوتھی لہر سے بچائو ممکن ہے۔ تین روز میں لاہور ڈویژن کے تمام سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کا عمل ہر صورت مکمل کر لیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں