برٹنی سپیئرز والد کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئیں

08:50 PM, 2 Jul, 2021

امریکی گلوکارہ39 سالہ برٹنی اسپیئرز  اپنے والد کے چنگل سے نکلنے میں ناکام ہوگئیں، عدالت نے جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کے سرپرست کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتی فیصلہ 23 جون کو عدالت میں ہونے والی و رچوئل سماعت کے بعد سنایا گیا ، اس سماعت کے دوران  39 سالہ گلوکارہ نے اپنے والد پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ انہیں اپنی بیٹی کو تکلیف پہنچانا اور کنٹرول کرنا اچھا لگتا ہے،عدالت نے برٹنی سپیرز کے تمام الزامات کو مستر د کر دیا ۔

واضح رہے گزشتہ 13 سال سے والد ہی برٹنی  اسپئیرز کے تمام  کاروباری معاملات دیکھ رہے ہیں اور وہ والد کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتیں، یہاں تک کہ وہ کسی شو میں بغیر اجازت پرفارمنس بھی نہیں دی سکتیں۔

مزیدخبریں