گرمی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ,ٹیرف میں اضافہ

05:41 PM, 2 Jul, 2021

اسلام آباد:حکومت نے گرمی کے ستائے عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا ،نیپرا نے وفاقی حکومت کو بجلی کا ٹیرف 2 روپے 97 پیسے بڑھانے کی اجازت دیدی۔

نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کرلیں،نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین نئے سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے،رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے 2021 سے کیا جائے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کیلئے کی جائیں گی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق ایک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت اس سال ستمبر میں ختم ہوجائے گی۔

مزیدخبریں