موڈرنا ویکسئن کی 25 لاکھ خوراکو ں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

05:41 PM, 2 Jul, 2021

اسلام آباد : امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، یہ کھیپ  امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سےعطیہ کی گئی موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکوں کی کھیپ  اسلام آبادایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔

عطیہ امریکہ کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اور موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔

وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کےاستعمال کی گائیڈلائنزجاری کر چکی ہے ، پاکستان میں موڈرناویکسین اوورسیزپاکستانیوں کو ترجیحاً اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ ہے، کوویکس پاکستان کوکورونا ویکسین کی2کھیپ فراہم کرچکاہے، 2کھیپوں میں فائزراور آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

کوویکس پاکستان کوفائزرکی1لاکھ 6سوڈوز اور آسٹرازنیکاکی12لاکھ38ہزارڈوزفراہم کرچکا ہے جبکہ پاکستان کی خریدی کورونا ویکسین کی18ملین ڈوزپہنچی ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ چین سے سائینو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔

مزیدخبریں