کیا آپ بھی اُڑنے والی گاڑی میں بیٹھنے کیلئے بیتاب ہیں تو تیارہو جائیں 

05:21 PM, 2 Jul, 2021

روڈ پر نت نئی گاڑیوں میں بیٹھ بیٹھ کررش سے عوام بھی تنگ آ چکی ہے ،اب کورین کمپنی نے دنیا کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ  2030 تک عوام الناس کو رش کے جھنجٹ سے نجات مل جائے گی کیونکہ ہنڈائی کمپنی اڑنے والی گاڑیوں کو حقیقت بنانے جا رہی ہے ۔

کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2030   کے آخر تک  دنیا بھر میں اڑنے والی گاڑیاں ایک حقیقت بن جائے گی،ہنڈائی کے صدر کا کہنا ہے کہ اڑنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی سے سڑکوں پر رش اور کاربن کے اخراج کو کم کیا  جا سکتا ہے ۔

یہ اُ ڑنے والی گا ڑیاں شہروں کے درمیان سفر  اور سامان لانے اور لے جانے کے لیے بھی استعمال ہو سکیں گی۔

 ہنڈائی نے گزشتہ سال جنوری میں لاس ویگاس میں ہونے والے  ٹیکنالوجی شو میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے ایک ایئرکرافٹ کے پروٹو ٹائپ کی نمائش کی تھی۔

مزیدخبریں