پاکستانی نے بھارتی شہری کی مدد کر کے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

04:28 PM, 2 Jul, 2021

دبئی :متحدہ عرب امارات میںپاکستانی نے انسانیت کی ایک نئی مثال قائم کر دی ،ایک طرف جہاں سرحدوں پر پاک بھارت فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نے بھارتی مدد کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دونوں ممالک کے شہریوں نے ایک ساتھ رہنے کی نئی مثال قائم کردی ،پاکستانی غیر ملکی عثمان اللہ میر دل خان جو آج کل شیو پوجن کا خیال رکھ رہا ہے ،پوجن خود کشی کی کوشش میں معزور ہو گیا تھا جوچلنے پھرنے سے قاصر ہے ۔

میر دل خان کا کہنا ہے کہ وہ دو مہینوں سے پوجن کا خیال رکھ رہا ہے ،انہوں نے کہا میں ہمیشہ ان لوگوں کی مدد کرتا ہوں جن کا کوئی نہیں ہوتا ،میر دل نے بتایا کہ اس کے ایک دوست سے معلوم ہوا کہ شیو پوجن ہسپتال میں ہے تو میں نے انہیں باقاعدگی سے ویزٹ کرتا رہا ۔

میر دل کے مطابق جب پوجن کا آپریشن تھا تو میں  نے ان کا خیال رکھنے کیلئے زیادہ وقت دینا شروع کیا اور اس کے ہسپتال کے سارے بلز بھی کلیئر کیے ،میر دل خان نے کہا میں پوجن کے پاس جاتا اس کی تیماداری کرتا ،نہلاتا اور اس کا کمرہ بھی صاف کرتا رہاہوں ۔

پوجن مارچ 2021 میں متحدہ عرب امارات آیا اور اس نیت سے کہ اسے ویزہ ملے گا اور خاندان کی کچھ بہتری میں کامیاب ہو جائے گا ،لیکن ممبئی میں ایک ایجنٹ کو اس سلسلے میں ویزہ کے بندوبست کیلئے 90000 کی ادائیگی بھی کی لیکن اُس نے فراڈ کیا اور دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان لینے کی کوشش کی ،لیکن میر دل خان نے واقعی میرا دل جیت لیا اور آج مجھے ایک نئی زندگی مل گئی ہے ۔

مزیدخبریں