کوئٹہ :وزیر خزانہ بلوچستان کے بھائی کو پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ، صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے بھائی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق صغیر بلیدی نے پولیس پر نشہ کی حالت میں فائرنگ کی ، بلوچستان کےوزیر خزانہ ظہور بلیدی کے بھائی کو پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق جب پولیس پوچھ گچھ کے سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ کے بھائی کے گھرپہنچے توصغیر بلیدی نے فائرنگ شروع کردی ،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا ۔